ملہ کھاہ ایک زمانے میں کئی مربع کلومیٹر پرپھیلا ہوا تھا تاہم خود غرض افراد نے دنیا کی لالچ میں اس قبرستان کے وسیع وعریض رقبے پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے۔
اس مقبرے کےچہار سو ہڑپ کی گئیں اراضی پر بڑی بڑی عمارتیں اور مکانات بنائے کے علاوہ گھروں سے نکلنے والا سارا گندہ مواد بھی یہیں ڈالا جاتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملہ کھاہ کئی سوا کنال اراضی پر پھیلا ہوا تھا، تاہم اب یہ قبرستان دن بدن سکڑ رہا ہے ۔یہاں کے خود غرض عناصر تعمیرات کھڑا کررہے ہیں، جس سے ملہ کھاہ کی شناخت خطرے میں پڑھ گیا ہے۔