اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیاں میں تصادم ، تین عسکریت پسند ہلاک

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کیلر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں تین عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

By

Published : Mar 28, 2019, 8:32 AM IST

Updated : Mar 28, 2019, 4:22 PM IST

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ کاروائی شروع کی تھی۔

اطلاع کے مطابق شوپیاں ضلع کے کیلرعلاقے میں پانچ عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کی خبرکے بعد سکیورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کیلر علاقے کو اپنے محاصرہ میں لے لیااور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ تادم تحریر سکیورٹی اہلکاروں نے تین عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Last Updated : Mar 28, 2019, 4:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details