اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے زرعی پیداوار خطرے میں - زرعی پیداوار

ریاست جموں و کشمیر میں زرعی زمین پر غیر قانونی تعمیرات ہونے کی وجہ سے زرعی زمین ختم ہوتی جارہی ہے اور ضلع انتظامیہ اس کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدم نہیں اٹھا رہی ہیں۔

زرعی پیداوار خطرے میں

By

Published : Jun 17, 2019, 3:20 PM IST

ایڈوکیٹ و سماجی کارکن محمد اشرف نائک نے کہا کہ' اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب لوگ چاول کے ایک دھانے کے لئے ترس جائے گے اور آنے والی نسل کے لئے بھی پریشانی کی وجہ بن سکتی ہے'۔

زرعی پیداوار خطرے میں
محمد اشرف نائک جموں کشمیر کا ضلع کولگام ایک( رائس بول ) کی وجہ سے مشہور ہے یعنی وہ ضلع جہاں پر چاول کی پیدوار زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن تعمیراتی کام کی وجہ سے ایسا ہو کہ ضلع کو چاول کٹوری کے بجائے بھیک مانگنے کی کٹوری سے تعبیر کیا جائے۔

ریوینو کے لہاز سے 133 ایکٹ کے مطابق کوئی بھی زراعی زمین پر تعمیرات نہیں کر سکتا۔ایکٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو بھی اختیارات نہیں کہ زراعی زمین پر تعمیراتی کام کرنے کی اجازت دے سکے۔

حکومت کو چاہئے کہ وہ اس پر اپنا توجہ مرکوز کریں تاکہ زراعی زمین پر کوئی تعمیراتی کام نا ہو سکے۔ اس کے علاوہ زراعی زمین آنے والی نسل کے لئے محفوظ رہےاور چاول کی پیدوار میں کمی نا آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details