اسمگلرسے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد - گرفتار
منشیات اور نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چیکنگ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سے چرس برآمد کیا ہے۔
منشیات فروش کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء برآمد
پولیس ترجمان کے مطابق بڈگام پولیس نے چرار شریف کے نزدیک ناکہ کے دوران محمد ایوب میر ولد عبدالغنی میر ساکنہ تراجہ بل چرار شریف کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران اُس کے قبضے سے 7سو گرام چرس برآمد ہوا۔