اردو

urdu

ETV Bharat / state

پینے کے پانی کا فقدان

شدت کی گرمی کے ان ایام میں سب ضلع پلوامہ کے ترال کے مختلف دیہات میں پینے کے پانی نہ ملنے سے ہاہاکار مچا ہوا ہے۔

پینے کے پانی کا فقدان
پینے کے پانی کا فقدان

By

Published : Aug 17, 2020, 7:41 PM IST

مین ٹاؤن ترال سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع لری بل گاؤں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے آبادی کو زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پانی کے دو بوند حاصل کرنے کے لیے خواتین کو کئی کلومیٹر دور جانا پڑ رہا ہے۔

پینے کے پانی کا فقدان

مقامی لوگوں نے بتایا کہ شدت کی گرمی کے ان ایام میں آبادی کو پینے کے پانی سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔

مقامی نوجوان سرتاج احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام گاوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ایک اور شہری نے بتایا کہ جل شکتی ملازمین موٹی رقومات کے عوض غیرقانونی کنکش دے رہے ہیں جسکی وجہ سے حقداروں کو پانی فراہم نہیں ہو رہا ہے۔

ایک اور شہری نے الزام عائد کیا کہ جل شکھتی محکمہ کی لاپرواہی سے آبادی کو سخت گرمی کے ان ایام میں مشکلات درپیش ہیں۔


مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے زاتی مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details