احتجاجیوں نے گاؤں میں واقع ہیلتھ سینٹر کو دوسری جگہ منتقل نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرنے والوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیلتھ سنٹر گزشتہ 30 برس سے دربگام گاؤں میں قائم ہے اور اگر اس سنٹر کو یہاں سے منتقل کیا گیا تو یہاں کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑے گا۔
انہوں نے کہا اگر چہ یہ ہیلتھ سنٹر کرایہ کی بلڈنگ میں ہی چل رہا ہے لیکن مقامی لوگوں نے اب اس سینٹر کو جدید طرز پر تعمیر کرنے کی غرض سے زمین دے دی ہے۔