اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dr Jatinder Singh ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن کے نام منسوب - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ قوم شہید کیپٹن تشار مہاجن جیسے شجاعت سے بھرا دل ركھنے والوں کی عظیم قربانیوں کا ہمیشہ سے مقروض ہے جو اس قوم کو جینے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی جانیں دے دیتے ہیں۔

ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن کے نام منسوب
ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن کے نام منسوب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 7:45 PM IST

ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن کے نام منسوب

ادھم پور: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور ریلوے اسٹیشن کو شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قوم شہید کیپٹن تشار مہاجن کی فربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے ملک کے لئے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل فارموش ہے-

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ قوم شہید کیپٹن تشار مہاجن جیسے شجاعت سے بھرا دل ركھنے والوں کی عظیم قربانیوں کا ہمیشہ سے مقروض ہے جو اس قوم کو جینے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی جانیں دے دیتے ہیں۔ کیپٹن تشار مہاجن نے پلوامہ حملے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ اس نام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ طویل انتظار کے بعد لیا گیا ہے۔ اب اس اسٹیشن کا نیا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Women Reservation Bill جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے خواتین ریزرویشن بل کا خیر مقدم کیا

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے 2017 میں ادھم پور کے ریلوے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن کے نام پر رکھنے کا مسئلہ ذاتی طور پر اٹھایا تھا اور اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ سے بھی بات چیت کی تھی۔ تمام رسمی کارروائیاں کرنے کے بعد ادھم پور ریلوے اسٹیشن کے نام بدلنے کی منظوری ملی۔اس کے لئے مرکزی حکومت کا بہت بہت شکریہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details