اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں آوارہ ک٘توں کا قہر، درجنوں افراد زخمی - stray dogs

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں آوارہ ک٘توں کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

کولگام میں آوارہ ک٘توں کا قہر

By

Published : May 11, 2019, 10:05 PM IST

گزشتہ چند مہینے میں مختلف علاقوں میں آوارہ ک٘توں کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور آج پھر کئی علاقوں سے اس طرح کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

کولگام میں آوارہ ک٘توں کا قہر

کولگام کے لایسو، دمحال، چولگام اور دیگر علاقے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اگرچہ گذشتہ شام سے ہی علاقے لایسو میں آوارہ ک٘توں کے کاٹنے سے دجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج معالجہ کے لیے ضلح اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

زخمیوں میں مردو اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے۔وہیں علاقے میں خوف حراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور لوگ گھروں سے نکلنے کے لیے ڈرتے ہیں۔ا اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کو کئی مرتبہ لوگوں نے آگاہ کیا تاہم وہ ہمیشہ کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق 2018 میں کولگام میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جس کی سرکاری طور تصدیق نہیں ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details