اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں'

سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی افواہوں کے رد عمل میں جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ افواہوں پر توجہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

By

Published : Jul 30, 2019, 3:21 PM IST

'لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں'

ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کہ' ریاست میں حالات ٹھیک ہیں، عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر جعلی احکامات پوسٹ کرکے لوگوں خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔'

'لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں'

انہوں نےمزید کہا کہ ریاست کی عوام کو ان احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ جعلی احکامات پوسٹ کرنے والے افراد کا مقصد ریاست میں امن اور قانون کے نظام کو درہم برہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر انتظامیہ کی طرف سے ریاست میں امن و امان خراب ہونے کی صورتحال کے پیش نظر ایک متازع مکتوب وائرل ہوا تھا جس کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے گھروں میں راشن ذخیرہ کرکے رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details