اس مہم میں تحصیلدار ترال زبیر احمد کی قیادت میں آج محکمہ مال کی ایک ٹیم نے بٹ نور اور اس کے مضافاتی دیہات میں رہائش پذیر افراد میں تقریباً آٹھ سو ڈومیسائل اسناد تقسیم کیں۔
ڈومیسائل سرٹیفکیٹ عوام کے آنگن میں ان اسناد کو عوام کے گھروں تک پہنچانے کی اس مہم کا عوامی حلقوں میں زبردست خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور اسے ایک اچھی شروعات سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
مقامی شہری عبدالرشید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارے گھروں تک ڈومیسائل اسناد پہنچانے کی جو کوشش کی گئی ہے وہ ایک اچھی پہل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسناد حاصل کرنے کے لیے انکو ترال جانا پڑ رہا تھا لیکن اس اقدام سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے ۔