تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے ایک وفد نے ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساغر ڈائفوڈ سے ملاقات کرکے اپنے مشکلات و مسائل پر ایک یاداشت پیش کی۔
نوجوانوں کا یہ وفد سماجی کارکن سورن ویر سنگھ کی قیادت میں ڈی سی سے ملاقی ہوا۔
وفد نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کے بے روزگار نوجوانوں کو خطہ کے اندر جاری مختلف پاور پروجیکٹوں کے اندر روزگار فراہم کیا جائے۔
ڈوڈہ: بے روزگار نوجوانوں نے ڈپٹی کمشنر کو یاداشت پیش کی سورن ویر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ ڈوڈہ، بھدرواہ،کشتواڑ، پڈر، رامبن اور بٹوت علاقہ جات ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں ہنر مند نوجوان و تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کی مار جھیل رہے ہیں۔
وفد نے بتایا کہ ڈی ڈی سی نے انہیں یقین دلایا کہ بے روزگاری کا مسئلہ ریاستی لفٹینٹ گورنر کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔
نوجوانوں نے چناب ویلی پاور پروجیکٹ کے حکام پر الزام عائد کیا کہا کہ مقامی نوجوانوں کو پاور پروجیکٹ کے اندر روزگار فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔بے روزگار نوجوانوں نے فوری طور اپنے مطالبات کا حل تلاش کرنے کی مانگ کی۔