اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں درخت جل کر خاکستر

گزشتہ شب کمپارٹمنٹ چار فارسٹ رینج بھدرواہ کے بھالہ علاقہ میں جنگل کے ایک وسیع حصّہ میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہاں سینکڑوں کی تعداد میں درخت اور پودے جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

ڈوڈہ: جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں پیڑ جل کر خاکستر
ڈوڈہ: جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں پیڑ جل کر خاکستر

By

Published : Feb 20, 2021, 11:48 AM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں وسیع علاقے میں پھیلے جنگلات کا دائرہ آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے ۔پہلے جنگلاتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ سے جنگلات کم ہو رہے ہیں، ساتھ ہی سرسبز پیڑ پودوں کی بے دریغ کٹائی بھی جاری ہے، جس وجہ سے ماحولیات کا توازن بھی بگڑ رہا ہے۔

ڈوڈہ: جنگل میں آگ لگنے سے سینکڑوں پیڑ جل کر خاکستر

موسم سرما کے ابتدائی دِنوں سے مارچ تک جنگلات میں مسلسل رونما ہونے والی آگ کی وارداتوں سے ہر برس نئے پودے تباہ ہو جاتے ہیں اور بڑے پیڑ بھی آگ سے جل جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے جنگلوں میں پیڑ پودے کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ لیکن متعلقین آج تک اس حساس مسئلہ پر کوئی ٹھوس قدم اُٹھانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں ۔

بتایا جاتا ہے کہ جنگلات کے نزدیک رہنے والے لوگ جنگل میں آگ لگا دیتے ہیں اور یہ مانا جاتا ہے کہ آگ سے اُٹھنے والا دھواں بارش برسانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔گزشتہ ایک ماہ سے سوکھا پڑنے کی وجہ سے جنگلوں میں گھاس سوکھ چُکی ہےاور آگ کی ایک چھوٹی سے چنگاری پورے جنگل کے لئے بربادی کا سبب بن رہی ہے ۔

ڈوڈہ کے کہلاڑ رینج میں ہر ماہ جنگلات میں آگ کی واردات رونما ہونے کی وجہ سے جنگل کے ایک بڑے حصّے میں سرسبز دیودار و دیگر پیڑ جل کر خاکستر ہو رہے ہیں۔

گزشتہ شب کمپارٹمنٹ چار فارسٹ رینج بھدرواہ کے بھالہ علاقہ میں جنگل کے ایک وسیع حصّہ میں آگ کی واردات رونما ہوئی جس وجہ سے وہاں سینکڑوں کی تعداد میں پیڑ پودے جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

اس موقع پر آگ کو بجھانے کے لئے محکمہ جنگلات کے عملہ نے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کی لیکن دیر رات تک وہ آگ پر قابو نہیں پا سکے جس دوران آگ نے پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details