اردو

urdu

ETV Bharat / state

Doda DC Interact With Localsڈوڈہ ڈی سی کی برف سے ڈھکے اتخار میں عوام سے بات چیت

ضلع ڈوڈہ کے برف سے ڈھکے اتخارمیں ڈی سی نے بلاک دیوس اور بیداری مہم کے دوران مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کے جلد سے جلد حل کی یقینی دہانی کرائی۔اس موقع پر مقامی باشدوں نے ڈی سی ڈوڈہ کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔Doda DC Interact With Locals

ڈوڈہ ڈی سی کی برف سے ڈھکے اتخار میں عوام سے بات چیت
ڈوڈہ ڈی سی کی برف سے ڈھکے اتخار میں عوام سے بات چیت

By

Published : Feb 4, 2023, 3:00 PM IST

ڈوڈہ ڈی سی کی برف سے ڈھکے اتخار میں عوام سے بات چیت

ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے برف سے ڈھکے اتخار میں ڈی سی نے بلاک دیوس اور بیداری مہم کے دوران مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کے جلد سے جلد حل کی یقینی دہانی کرائی۔اس موقع پر مقامی باشدوں نے ڈی سی ڈوڈہ کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ضلع میں چار مختلف مقامات گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سرتینگل سب ڈسٹرکٹ بھدرواہ، سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سب ڈویژن گندوہ، بلاک ہیڈ کوارٹر اسر سب ڈویژن اسر اور بوائز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھری سب ڈویژن ٹھٹھری میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، اے ڈی سی بھدرواہ چودھری دل میر، بی ڈی سی چیئرپرسن اومی چند، ڈی ڈی سی کونسلر ٹھاکر یودھویر سنگھ اور دیگر ضلع افسران کے ساتھ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سرتینگل میں پی آر آئی اور عام لوگوں سے بات چیت کی۔

ایس ایس پی ڈوڈہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے گاؤں کی نگرانی کی کمیونٹیز قائم کی گئی ہیں۔ ہر ایک کو اپنی ذمہ داری محسوس کرنی چاہیے ۔وہ اپنے علاقے میں کسی بھی غیر معمولی سرگرمی یا کسی مشکوک شخص کی اطلاع دیں تاکہ علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے منشیات کے استعمال، ٹریفک قوانین، خلاف ورزیوں جیسے دیگر مسائل پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:Three Days Multimedia exhibition اونتی پورہ میں سی بی سی کی جانب تین روزہ نمائش جاری

ڈی سی نے کہاکہ انتظامیہ نے وادی بھدرواہ میں اس ماہ کے آخری ہفتے میں دو روزہ میگا ٹورازم سرگرمی آسکنی اتسو منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس سال آسکینی اتسو اور سیاحتی سیزن کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد میں آنے کے لئے پر امید ہے۔ ڈی سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سال سیاحتی سیزن سے قبل تمام تر تیاریاں کر لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details