اردو

urdu

By

Published : Jun 1, 2020, 10:30 PM IST

ETV Bharat / state

ڈوڈہ: ایک ہی دن میں 23 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج کورونا وائرس کے 23 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع میں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ڈوڈہ: ایک ہی دن میں 23 افراد کی  کورونا رپورٹ مثبت
ڈوڈہ: ایک ہی دن میں 23 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت

انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ رینڈم سیمپلنگ کا آغاز کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سات ٹرک ڈرائیوروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جس میں سے چار کا تعلق ضلع کشتواڑ اور تین کا تعلق دیسہ ،عسّر اور ضلع ڈوڈہ کے بیولی علاقوں سے ہے۔

ڈوڈہ: ایک ہی دن میں 23 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت

ان کے نمونے گزشتہ ہفتے احتیاطی طور پر لئے گئے تھے، تینوں افراد کو قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا ہے اور اِن کے ساتھ رابطہ میں آنے والے تمام لوگوں کو پتہ لگایا جا رہا ہے۔ دیگر سولہ افراد قرنطینہ سنٹر بھدرواہ اور گندو میں رکھے گئے تھے۔

انتظامیہ نے 16 افراد کے دوبارہ نمونے حاصل کئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ تمام سولہ افراد کو محتاط رہنے پر مثبت غور کررہی ہے۔ ان سولہ میں سے 14 کا تعلق بھدرواہ اور 2 کا گندوہ سے ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے پہلے روز دو درجن کے قریب کورونا مثبت معاملات رونما ہوئے ہیں۔اس سے قبل ڈوڈہ میں پانچ معامات سامنے تھے اور ضلع بھر میں تمام کاروباری اِدارے کھول دئیے گئے تھے اور معمول کے مطابق سرکاری دفاتروں میں کام کاج بھی شروع ہو گیا تھا ۔

آج ایک مرتبہ پھر قصّبہ ڈوڈہ اور بھدرواہ میں پولیس نے تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم صادر کیا اور لوڈ اسپیکر پر یہ اعلان کیا کہ صرف اشیاء خوردنی کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔

دریں اثناء ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ضلع ڈوڈہ میں تمام تر کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی تھی لیکن گزشتہ روز کووڈ- 19کے 23 معاملے سامنے کے بعد آج ڈوڈہ ضلع میں تمام تر کی سرگرمیاں دوبارہ معطل کر دی گئی ہیں ڈی ڈی سی نے بتایا کہ تمام لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سماجی دوری کو یقینی بنائیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details