دورے کے دوران انہوں نے ضلع کے کووڈ اسپتال پزل پورہ، ہوم کورنٹین کہنوسہ کے علاوہ ضلع اسپتال بانڈی پورہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
کووڈ سے منسلک ٹیموں کا بانڈی پورہ کا دورہ - kashmir latest new
ڈویژنل کووڈ کنٹرول روم سرینگر سے منسلک افسران شیری كانت بالاصاحب سوسی ای اے ایس اور ڈاکٹر جیتیندر مہتا نے آج شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ کے کئی ولنس اور کووڈ سنٹروں کا دورہ کر کے زمینی سطح پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
کووڈ سےمنسلک ٹیموں کا بانڈی پورہ کا دورہ
اس دوران انہوں نے کئی کووڈ سے متاثرہ افراد سے بات چیت کی اور دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کووڈ سنٹروں کے ارد گرد صاف صفائی رکھنے اور کووڈ ٹیسٹینگ کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
انہوں نے ضلع اسپتال میں ڈیالیسس مشینوں کو جلد استعمال میں لانے کی ہدایت دی اور اس کے لیے محکمہ کو ٹیکنیشنس واگزار کرنے کو کہا۔