ڈوڈہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منعقدہ لڑکیوں کا انٹر زونل ٹورنامنٹ میں 14 اور 17 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے کھلاڑیوں کی زبردست جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر شری وشیش مہاجن نے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ضلع کے مختلف زونز کی نمائندگی کرنے والی لڑکیوں کے کھلاڑیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کی جانب سے پیش کیے گئے رنگا رنگ پروگرامز اور گیتوں نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہا۔
ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ سپورٹس آفیسر ڈوڈہ جعفر حیدر شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ضلع کے نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ میں ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے اپنی تقریر میں ڈوڈہ کی ضلع یوتھ اینڈ اسپورٹس ٹیم کی تعریف کی کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ان کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہیں جس سے اسپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہیں معاشرے میں منفی اثرات سے ہٹانا ہوتا ہے۔ ضلع اور مختلف علاقوں میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے پورے خطے میں اسی طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کی۔