اس دوران انہوں نے مختلف طبعی مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور ان کے کام کاج کا جائزہ لیا اور طبعی مراکزوں میں سردی کے ایام میں بیماروں اور تیمارداروں کو گرمی کی سہولیات اور بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے از خود معائنہ کیا۔
وہیں انہوں نے کنڈ میں نئے تعمیر شُدہ پبلک ہیلتھ سینٹر کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی کو ہدایت دی کہ وہ کام تیز رفتاری سے کریں۔
وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ سیاحت کی جانب سے زیارت شریف نورشاہ بغداری کے زیارت عالیہ میں نئے تعمیر شُدہ کام کاج کا بھی معائنہ کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیا علاقے کا دورہ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ 'علاقے میں آفات سماوی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبےکے تحت ایک عمارت منتخب کی گئی ہے جہاں ایمرجنسی میں لوگوں کو رکھ سکتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'علاقے میں کافی برف بھاری ہوتی ہے جس کو مدنظر رکھ کر علاقے کے لوگوں کے لیے ایک برف ہٹانے والی مشین کے ساتھ اشیاء خرد و نوش کا ذخیرہ بھی موجود ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس کے ساتھ ساتھ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے عملے کو پہلے ہی متحرک کر کے رکھا گیا ہے کیوں کہ علاقے میں کئی بار برفانی تودے گر آتے ہیں۔'
اس دورے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ضلع کے مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔