ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر صمیر متو نے ضلع اہسپتال بانڈی پورہ کا تفصیلی دورہ کرکے یہاں پر کئے گئے کام کا جائزہ لیا اور اس اہسپتال کو مکمل طور پر شروع کئے جانے کے حوالے سے ضلعی سطح کے افسران کو ہدایات اور تجاویز دے دیں۔
ڈائریکٹر ہیلتھ نے ضلع اہسپتال بانڈی پورہ کا دورہ کیا اس موقع پر سی ایم او باںڈی پورہ میڈیکل سپریڈنٹ ضلع اہسپتال بانڈی پورہ اور دیگر کئی اسینئر ڈاکٹرس نے انہیں ابھی اہم اور دیگر نامکمل کاموں کی تفصیل فراہم کی۔
واضح رہے کہ گیارہ سال کی ایک لمبی مدت کے بعد عمارت پر تعمیری کام کو قریباً دو مہینے پہلے مکمل کیا گیا تھا اور اس وقت ضلع انتظامیہ نے اس وقت یقین دلایا تھا کہ بہت جلد یہاں ہر کام شروع کیا جائے گا۔
اہسپتال کو مکمل طور پر شروع کرنے کے حوالے سے ہچھلے دنوں سیول سوسائٹی ٹریڈرس فیڈریشن اور دیگر کئی کاروباری تنظیموں نے باہم احتجاج کرکے انتظامیہ کو اس اہسپتال کو مکمل طور پر شروع کرنے کے لئے پندرہ دن کی مہلت دی تھی۔
تاہم ڈائریکٹر نے یقین دلایا ہے کہ اگلے پندرہ سے بیس دنوں کے اندر تمام نامکمل کام اور بنیادی ضروریات کو پورا کرکے یہاں پر مکمل طور پر کام کاج شروع کیا جائے گا۔