اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈیجٹل انڈیا: سرحدی علاقہ نیٹ ورک سے محروم - ڈیجٹل انڈیا: سرحدی علاقہ نیٹ ورک سے محروم

ایک جانب سے ہم ڈیجٹل انڈیا کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب سرحدی آبادی آج بھی موبائل کی سہولیات سے محروم ہے۔

ڈیجٹل انڈیا: سرحدی علاقہ نیٹ ورک سے محروم

By

Published : Apr 26, 2019, 5:53 PM IST


سرحدی ضلع راجوری کی تحصیل نوشہرہ کا آخری گاﺅں جھنگڑ جو گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی گولہ باری سے متاثر ہے۔

اس گاﺅں کی عوام کے موبائل فون پر بھارتی نیٹ ورک کے بجائے پاکستانی نٹ ورک آتا ہے۔

یہاں کی عوام کا کہنا ہے کہ’ گولی باری یا دیگر مشکلات کے وقت حفاظت کے لیے فون دستیاب نہیں ہوتے‘ ۔

پانچ ہزار کی آبادی والے اس گاﺅں کی عوام نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’ ایک جانب سے ہم ڈیجٹل انڈیا کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب سرحدی آبادی آج بھی موبائل کی سہولیات سے محروم ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’گولی باری میں کوئی عام شہری زخمی ہوجائے اسے علاج کرانے کے لیے پیدل سفر کرنا پڑتا۔

ڈیجٹل انڈیا: سرحدی علاقہ نیٹ ورک سے محروم

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ’کئی برسوں سے پاکستان کی جانب سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details