اردو

urdu

ETV Bharat / state

’عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں‘

ریاست جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی افواہوں پر توجہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

’عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں‘

By

Published : Jul 29, 2019, 5:29 PM IST

ان کا کہنا ہے ریاست کے عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کچھ شرارتی افراد سوشل میڈیا پر جعلی احکامات پوسٹ کرکے لوگوں کو ڈرا رہے ہیں اور خوف کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے عوام کو ان احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ جعلی احکامات پوسٹ کرنے والے افراد کا مقصد ریاست میں امن اور قانون کے نظام کو درہم برہم کرنا ہے۔


واضع رہے کہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر انتظامیہ کی طرف سے ریاست میں امن و امان خراب ہونے کی صورت حال کے پیش نظر احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ان احکامات کے مطابق عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں راشن کا ذخیرہ کرکے رکھنے اور اپنی گاڑیوں کو گراں جو میں کھڑی کریں۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا ہے کہ "ان منچلے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details