اردو

urdu

By

Published : Nov 25, 2019, 3:25 PM IST

ETV Bharat / state

کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے کا امکان

وادی کشمیر میں زیر حراست چند سیاسی رہنماؤں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ، جلد دیگر رہنماؤں کو رہا بھی کیا جاسکتا ہے۔

کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے کا امکان


جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند سیاسی رہنماؤں کو جنھیں گھروں میں نظربند رکھا گیا ہے انہیں صحت کی بنیاد پر وادی سے باہر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئیر عہدیدار نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ چار رہنماؤں کو ہفتے کے روز چند گھنٹوں کے لیے اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رہنماؤں میں سے چند رہنماؤں کو ایم ایل اے ہاسٹل سے رہا کیے جانے کا امکان ہے لیکن جموں و کشمیر انتطامیہ اور مرکزی حکومت کے ذریعہ حتمی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جموں کشمیر میں پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تمام سیاسی رہنما گرفتار کر لیے گئے یا پھر نظر بند رکھے گئے ہیں۔ گذشتہ دنوں حکومت نے تمام 34 سیاسی رہنماؤں کو سردیوں کے ایام کے پیش نظر سرینگر کے سنتور ہوٹل سے ایم ایل اے ہاسٹل منتقل کیا۔

واضح رہے کہ 5 اگست سے ہی قائدین نظربند یا زیر حراست ہیں جب مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر علاقوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان رہنماؤں میں جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details