جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات کے دوران منتخب ہونے والے ممبران راجا وحید اور چودھری عبدالحمید شیخ کو انتظامیہ نے سرکاری کوارٹر میں زیر حراست رکھا ہے۔
نظربند ڈی ڈی سی ممبر کا رہائی کا مطالبہ ڈی ڈی سی ممبران راجا وحید اور چودھری عبدالحمید شیخ انتظامیہ نے انتطامیہ سے اپنی نظر بندی کے خلاف سوشل میڈیا پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالہ سے شوپیان اے سے جیت درج کرنے والے امیدوار راجا وحید نے ای ٹی وی بھارت کو اوڈیو میسیج میں بتایا کہ 'انہیں مسلسل اس وقت قید میں رکھا گیا ہے جس وقت ان کے علاقے کے لوگوں کو ان کی ضرورت ہے کیونکہ شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات ہیں۔
نظربند ڈی ڈی سی ممبر کا رہائی کا مطالبہ ان کا کہنا ہے کہ 'لوگوں نے ان ہی مشکلات کو دور کرنے کے لیے انہیں ڈی ڈی سی ممبر منتخب کیا تھا۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'ان کے والدین کافی بزرگ ہیں اور انہوں نے انتظامیہ سے اپنے والدین سے ملنے کی اجازت طلب کی لیکن انہیں والدین سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔'
نظربند ڈی ڈی سی ممبر کا رہائی کا مطالبہ واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔ عمر نے الزام لگایا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد کچھ سرکاری اہلکار نتائج میں مداخلت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تاکہ وہ ڈی ڈی سی چیئرمین کا انتخاب کرسکیں جو پی اے جی ڈی سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔