اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری' - شطرنچ

ضلع ترقیاتی کشمنر نے کہا ضلع سطح کے مقابلوں تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم بعد میں ریاستی سطح پر کھیلے گی۔ اسی طرح بہتر مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔

deputy commissioner kulgam inaugurates sports tournament for girls
کولگام: ضلع ترقیاتی کمشنر نے کھیل مقابلہ کا انعقاد کیا

By

Published : Feb 25, 2020, 3:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:53 PM IST

یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کولگام کے اہتمام سے آج گورنمنٹ گرلز اسکول میں شطرنج اور کیرم مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔

کولگام: ضلع ترقیاتی کمشنر نے کھیل مقابلہ کا انعقاد کیا

مقابلہ ضلع کے 11 بلاکس کے تمام پنچایت میں ہورہا ہے۔ شطرنچ اور کیرم مقابلہ میں ہر پنچایت کے 40 طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

ضلع ترقیاتی کشمنر کولگام شوکت اعجاز بٹ نے اج باضابطہ طور پر کھیل مقابلہ کا آغاز کیا۔کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود میں شامل ہونا بھی لازمی ہیں۔

انہوں نے کہا ضلع سطح کے مقابلوں تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم بعد میں ریاستی سطح پر کھیلے گی۔ انہوں نے کہا اسی طرح بہتر مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع ملیں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کود کے معاملے میں کولگام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا ضلع کے کھلاڑیوں نے قومی اور عالمی سطح پر بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details