پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جہاں انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے غیر قانونی کانکنی کا سلسلہ جاری ہے۔غیرقانونی کانکنی کے خلاف مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔اس کو مدنظر رکھتے ہوئے محمکہ جیولوجی اینڈ مائننگ نے غیر قانونی کانکنی کرنے والے افراد کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے جہاں محمکہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد رات کے وقت ان علاقوں میں چھاپہ ماری کاروائیاں انجام دی جاتی ہے۔غیر قانونی کانکنی کے استعمال ہونے والے میشنری کو ضبوظ کرلیا جاتا ہے جبکہ اس میں ملوث لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے۔
وہی محمکہ کو ضلع پلوامہ کے وہیبگ علاقے سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس علاقے میں رومشی نالہ پر رات کے وقت چند افراد غیر قانونی کانکنی کے کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔محمکہ نے اقدامات اٹھائے اور اس علاقے میں چھاپہ ماری کاروائی انجام دی ۔اس کے دوران ایک میشن کو ضبط کرلیا گیا۔ غیر قانونی کانکنی کرنے والے افراد نے محمکہ کے ملازمین پر پتھراؤ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔