ڈوڈہ: ووٹروں کے ناموں کا اندراج ، ووٹر لیسٹوں میں نام ،پتے کی تصیح اور غلطی سے پاک بنانے کے ارادے سے سمری ریویژن ایکسپریس کو ہری جھنڈی دیکھائی گئی ۔DEO Doda flagged off SVEEP Express for mass awareness during ensuing Special Summary
یکم اکتوبر 2022 کو یا اس سے پہلے 18 سال کی عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کے نام کا اندراج کرنے کے مقصد سے، ضلع الیکشن آفیسر ڈوڈا ویشیش پال مہاجن (جے کے اے ایس) نے آج پرچم کشائی کی۔ آج صبح یہاں ڈی سی آفس سے "SVEEP ایکسپریس" روانہ کو کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ، ڈی وائی ڈی ای او ڈوڈہ امریش کوتوال، نوڈل آفیسر ایس وی ای پی انوپ کمار، ای این ٹی ڈوڈہ انگریز سنگھ کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دیگر اہلکار موجود تھے۔
ڈی ای او ڈوڈہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوڈل آفیسر ایس وی ای پی کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایس ایس آر-2022 کے تحت طے شدہ تمام سرگرمیوں پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ ووٹروں لیسٹ میں نام اندراج کرانے سے رہ جانے والے لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ جن کی عمر 18 سال ہو چکی ہے ان لڑکے اور لڑکیوں کے نام ووٹر لیسٹ میں اندراج کراناہے۔ یکم اکتوبر 2022 کو اپنے BLOs سے رابطہ کریں یا www.nvsp.eci .in پر درخواست دیں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر ووٹر کے طور پر رجسٹر کیا جائے۔