اردو

urdu

ETV Bharat / state

رسالتمآب ﷺ کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف سخت سزا دینے کا مطالبہ - میڈیا

تنظیم اہلِ سنت والجماعت پونچھ جموں کشمیر کے صدر مولانا سعید احمد حبیب نے مذکورہ شخص کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جس نے انتہائی مکروہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے محسن کائنات محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی ہے ۔

رسالتمآب ﷺ کی توہین کرنے والے افرد کے خلاف سخت سزا دینے کا مطالبہ
رسالتمآب ﷺ کی توہین کرنے والے افرد کے خلاف سخت سزا دینے کا مطالبہ

By

Published : Aug 16, 2020, 5:15 PM IST

مولانا نے اس ناقابل برداشت حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے امن دشمن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اول فرصت میں کاروائی کرے تاکہ امن و امان میں کوئی نقص نہ پیدا ہو ۔

مولانا نے بلا امتیاز مذہب و ملت تمام ریاستی باشندگان سے آپسی ربط و ضبط اور امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ مولانا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ آخر وہ کون لوگ ہے جنہیں ایسے عناصر کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں ہوتی۔

مولانا نے کہا ایسی دل آزاری اب ایک فیشن بن گیا ہے تاکہ میڈیا میں سستی شہرت حاصل ہوجائے۔ مولانا نے کہا کہ یہ تاثر تیزی سے عام ہورہا ہے اب ہمارے ملک اور سماج کا وہ کردار دھیرے دھیرے ختم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بھارت دنیا میں اپنی خاص پہچان اور عزت رکھتا تھا اس پر عوام و خواص کو بروقت سوچنا اور سنھبلنا ہوگا تاکہ ہمارے ملک کی عزت و وقار کو مزید نقصان نہ پہنچے ۔

مولانا نے مسلم قوم اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور عین اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنا ردعمل ظاہر کریں اور اپنے بڑوں کی راہنمائی میں رہ کر ہی کوئی فیصلہ کریں بحثیت امتی ہمارے لئے نبی پاک ﷺ کی عالی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا جذباتی ہونے سے زیادہ اہم ہے اسلئے کوئی بھی فرد انفرادی فیصلہ نہ کریں اور قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔

مولانا نے ریاستی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ برابر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ انتظامیہ ایسے شرارتی عناصر کے خلاف کیا کاروائی کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details