اردو

urdu

ETV Bharat / state

حدبندی کرانے کے مطالبے نے زور پکڑا - نیشنل پھنترز پارٹی

مرکز کے زیر انتظام جموں کے پریس کلب میں آج نیشنل پھنترز پارٹی کے کارکنان  نے پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ کی صدارت میں احتجاج کیا۔

جموں و کشمیر میں حد بندی کرانے کا مطالبہ
جموں و کشمیر میں حد بندی کرانے کا مطالبہ

By

Published : Jan 20, 2020, 6:30 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:15 PM IST

احتجاج کررہے پینتھرز پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی اور حد بندی کرانے کے حق میں آوازیں بلند کیں۔

جموں و کشمیر میں حد بندی کرانے کا مطالبہ

پینتھرزپارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اسبملی انتخابات سے پہلے ہی اسبملی نشستوں کی حد بندی جموں و کشمیر میں کرائے تاکہ جموں خطے میں اسمبلی نستوں کی تعداد بڑھائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 2014 کے انتخابات میں عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی ہو جائے گی لیکن آج تک بی جے پی نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ جموں وکشمیر میں حد بندی کی جائے اور جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 6:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details