اردو

urdu

ETV Bharat / state

'2011 کی مردم شماری پر مبنی حد بندی جموں مخالف ہوگی'

سینیئر وکیل انکور شرما نے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر حد بندی 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

delimitation based on 2011 census will be anti jammu
2011 کی مردم شماری پر مبنی حد بندی جموں مخالف ہو گی

By

Published : Feb 27, 2020, 1:23 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:06 PM IST

حد بندی کمیشن کو لے کر جموں وکشمیر میں تنازع شروع ہوگیا ہے۔ منگل کے روز سینیئر وکیل انکور شرما نے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر حد بندی 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔

2011 کی مردم شماری پر مبنی حد بندی جموں مخالف ہو گی

انکور شرما نے حکومت کے اس حد بندی کمیشن کو جموں مخالف قرار دیا۔ انکور نے کہا کہ حکومت سنہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق حد بندی کر رہی ہے جبکہ 2011 کی مردم شماری میں دھوکہ دہی کے ذریعہ کشمیر کی آبادی میں اضافہ دکھایا گیا تھا۔

انکور نے کہا کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق اگر حکومت یہ حد بندی کرتی ہے تو وہ جموں کی مخالفت میں ہوگی۔ انہوں نے کہا حکومت دفعہ 370 کی منسوخی کے باوجود کشمیر کے رہنماؤں کی خوش آمد کرنا چاہتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details