نئی دہلی میں ایک جوتے بنانے والی کمپنی جان مارٹ نے لداخ میں حد متارکہ (ایل او سی) کے مختلف علاقوں کے نام پر جوتے تیار کئے ہیں جو ان دنوں کافی فروخت ہورہے ہیں۔
جوتوں کی اس کمپنی نے اس طرح سے اپنے کاروبار کو مزید فروغ دینے کے لئے ایک جذباتی عنصر ڈال کر لداخ کے مختلف علاقوں کے نام پر جوتے متعارف کرائے ہیں۔
خیال رہے کہ مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے مابین گلوان، پیگونگ اور فنگر 5 مقامات سرحدی رسہ کشی کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں جن کی وجہ سے مذکورہ مقامات کافی معروف ہوگئے لیکن دہلی سے تعلق رکھنے والی جوتوں کی کمپنی نے ان مقامات کو اپنے کاروبار کو بڑھاوا دینے کے لئے استعمال کیا ہے کیونکہ کمپنی نے ان ہی مقامات کے نام سے منسوب سرد جوتے تیار کئے ہیں جو وادی کشمیر میں کافی مقبول ہورہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل مذکورہ کمپنی کی جانب سے وادی میں بڑے پیمانے پر انگریزی اور اردو اخبارات میں اس سلسلے میں اشتہارات بھی شائع گئے جن میں ان جوتوں کی نمائش کی گئی تھی۔
جوتوں کی اس رینج میں جس "گلوان، ڈوکلام، کرگل، پینگونگ اور پوائنٹ 5 شامل ہیں۔