وفد نے گورنر کو مختلف امور کے بارے میں جانکاری دی۔ جن میں سری نگر جموں قومی شاہراہ متواتر طور بند ہونے سے ہو رہے اقتصادی نقصانات، شاہراہ کی تجدید و مرمت سے جڑے معاملات، مغل روڈ کو قومی شاہراہ کا درجہ دینا، سری نگر اور جموں کے درمیان شہری ہوا بازی کی وزارت کی سکیم اڑان کی طرز پر ہوائی رابطہ شروع کرنا، دریائے جہلم پر چھوٹے پلوں کو گاڑیوں کے پلوں میں تبدیل کرنا، زراعت اور باغبانی سیکٹروں کے لئے کراپ انشورنس سکیم شروع کرنا، کراس ایل او سی تجارت کی بحالی اور کئی دیگر اہم معاملات شامل تھے۔
وفد نے گورنر کو نئی دہلی میں 25 مئی کو منعقد ہونے والے ایمبسڈر میٹ میں شرکت کی دعوت دی ۔