اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں ڈرینیج نظام پوری طرح ناکام

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سڈورہ علاقہ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ ان کے علاقہ میں ڈرینیج نظام پوری طرح ناکام ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے انہیں روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اننت ناگ  میں ڈرینیج نظام پوری طرح ناکام
اننت ناگ میں ڈرینیج نظام پوری طرح ناکام

By

Published : May 15, 2020, 7:26 PM IST

ان کا کہنا ہے کہ ڈرینیج نظام ناکارہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش ہونے کے بعد گلی کوچوں میں پانی جمع ہو جاتاہے، جس کے دوران لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

اننت ناگ میں ڈرینیج نظام پوری طرح ناکام

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ نالیوں (ڈرینوں) میں کیچڑ و کچرا جمع ہونے کے سبب گرمیوں کے دوران بدبو پھیل جاتی ہے..جس کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں کورونا وائرس کے مدنظر شہرو دیہات میں سینٹائزیشن کی جا رہی ہے، وہیں سڈورہ علاقہ میں گندی نالیوں کی صاف و صفائی پر کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے علاقہ میں ڈرینیج نظام کو درست کرنے کا پرُ زور مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details