اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: ڈی ڈی سی نے صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے تر قیاتی کمشنر چودھری محمد یاسین نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈی ڈی سی نے صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا

By

Published : Oct 9, 2019, 8:22 PM IST

چودھری محمد یاسین ضلع ہیلتھ سوسائٹی کمیٹی شوپیاں کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس اجلاس میں ضلع کے کئی اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ڈی ڈی سی نے کہا کہ 'صحت ایک اہم شعبہ ہے جو عام آدمی کی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ حکومت ہر سطح پر اپنے کام کو بہتر بنانے میں پوری طرح توجہ دے رہی ہے۔'

ڈی ڈی سی نے صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا

انہوں نے صحت کے کارکنوں سے کہا کہ 'وہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور مریضوں کی امیدوں کو پورا کریں۔'

انہوں نے ہسپتال کے زمے داروں کو ہدایت دی کہ 'وہ ہسپتالوں اور صحت مراکز اور ان کے آس پاس صاف صفائی کو یقینی بنائیں اور ہسپتالوں اور صحت مراکز میں پالیتھین پر پابندی عائد کی جائیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت کی طرف سے صحت کی اسکیمز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ان اسکیمز مریض استفادہ کر سکیں۔'

ڈی ڈی سی نے صحت حکام کو عوام میں مختلف سرکاری اسکیمز، مختلف بیماریوں کی علامات، حفاظتی تدابیر، صفائی ستھرائی، صحت کی تدبیریں، خود ادویات وغیرہ کے بارے میں بیداری مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details