جموں و کشمیر کے بی جے پی انچارج ترون چگ نے اتوار کے روز کہا کہ حالیہ ضلعی ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات مفتی اور عبداللہ خاندان کے لیے الوداعی پارٹی تھی۔
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نومنتخب ڈی ڈی سی امیدواروں، پنچوں اور سرپنچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترون چگ نے کہا کہ 'وہ مرکزی علاقے کی موجودہ بی جے پی یونٹ میں جموں و کشمیر کے مستقبل کے وزیر اعلی کو دیکھتے ہیں۔'
ترون چگ نے کہا کہ ' میں نے سنہ 2008، 2014 کی بی جے پی کو دیکھا ہے اور میں 2020 کی بی جے پی کو بھی دیکھ رہا ہوں۔ اور 2020 کی اس بی جے پی میں، میں جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلی کو دیکھ رہا ہوں۔ آج میں عبداللہ اور مفتی خاندان سے کہنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں تبدیلی آرہی ہے۔'