اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت: ڈی سی بابڈی پورہ - ڈیوٹی

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد نے پیر کے روز گریز سب ڈویژن میں تعینات تمام ملازمین سے کہا کہ وہ ڈیوٹی پر حاضر ہو جائیں۔

ڈی سی بابڈی پورہ
ڈی سی بابڈی پورہ

By

Published : Nov 9, 2020, 4:08 PM IST

انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے پیش نظر یہ ہدایت جاری کی ہیں۔ اویس احمد نے بتایا کہ تمام ملازمین جو گریز سب ڈویژن میں تعینات ہیں وہ تاخیر کیے بغیر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں۔

انہوں نے ایس ڈی ایم گریز، تحصیلدار گریز اور تلیل سے بھی کہا ہے کہ وہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ یہ انتخابات 8 مرحلوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ انتظامیہ نے چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتھ ساتھ میونسپل اور سرپنچ، پنچوں کی خالی اسامیوں کے لیے بھی انتخابات عمل میں لائیں جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details