اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز

آج کانگریس پارٹی، نیشنل کانفرنس ،بی جے پی اور آذاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرکے انتخابی مہم شروع کی۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز
ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز

By

Published : Nov 18, 2020, 6:45 PM IST

Updated : Nov 18, 2020, 7:07 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

آج کانگریس پارٹی نیشنل کانفرنس،بی جے پی اور آذاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

کانگریس کے امیدوار اختر حسین کھٹانہ نے سب سے پہلے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز

اس بیچ امیدواروں کا جلوس کی صورت میں بلاک آفس پینچا اور اپنے کاغذات جمع کرائے۔

کانگریس پارٹی کے امیدوار کے فوراً بعد آزاد امیدوار و سابق نیشنل کانفرنس رہنما فاروق احمد گنائی اپنے حمایتوں کے ہمراہ بلاک پہنچے اور اپنے کاغذات جمع کرائے۔

یہاں کاغذات داخل کرنے میں نیشنل کانفرنس رہنما ظفر اللہ خان اور آزاد امیدوار طالب حسین کسانہ بھی شامل رہے ۔

ادھر نوگام میں بی جے پی کے امیدوار ظہور احمد میر نے پہلے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔

امیدوار کے ہمراہ پارٹی کے متعدد رہنما بھی ساتھ رہے ۔

اس کے علاوہ بی ڈی سی ممبر پیر شہباز نے گاڑیوں کے لمبے کافلے کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔

تاہم کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے موصوف نے چوگنڈ کے مقام پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سیاسی جماعتوں نے شاہ آباد بالا کو نذر آنداز کیا لہذا وقت آگیا کہ ہم اپنے مقدر کا فیصلہ خود کریں۔

مزید پڑھیں:'کشمیر کے حالات کے لیے گپکار ڈکلریشن ذمہ دار'

ان کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی جو شہباز کے حق میں زور دار نعرے بلند کر رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ انتخابات میں روایتی جوش وخروش نظر آرہا ہے اور امید کی جا رہی ہے رائے دہندگی میں بڑی تعداد میں عوام حصہ لیں گے۔

Last Updated : Nov 18, 2020, 7:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details