اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Pulwama Visits Bonrah ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے بونرہ علاقے میں کا دورہ کیا - پہلی مرتبہ اس فیلڈ اسٹیشن کا دورہ کیا

پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے بونرہ علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے سی ایس ائی ار فارم کا تفصیلی درہ کیا، جہاں انہوں نے فارم میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور تحقیق سے وابستہ افراد اور فارم میں دیگر کام کرنے والے اشخاص سے گفتگو کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے  بونرہ علاقے میں کا دورہ کیا
ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے بونرہ علاقے میں کا دورہ کیا

By

Published : Jul 15, 2023, 7:08 PM IST

Updated : Jul 15, 2023, 7:17 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے بونرہ علاقے میں کا دورہ کیا

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اس فیلڈ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لینڈر اور دیگر اگائے جانے والے پھولوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر کمشنر نے ڈسٹیلیٹن یونٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جہاں پر ان پھولوں سے تیل حاصل کیا جاتا ہے۔

فیلڈ اسٹیشن بونرہ کے انچارج ڈاکٹر شاہد نے ترقیاتی کمشنر کو پورے فیلڈ اسٹیشن کا دورہ کرایا جہاں پر انہوں کام کاج کے حوالے سے جانکاری دی گئی اور انہیں فارم سے نکلنے والے پھولوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جبکہ لیونڈر کو کس طرح فروغ مل رہا ہے اس کے حوالے سے بھی تفصیلی جانکاری دی گئی۔ بعد ازاں ترقیاتی کمشنر نے فیلڈ اسٹیشن بونرہ میں تحقیق کاروں کے ساتھ ساتھ دیگر افراد سے گفتگو کی۔ جس دوران انہوں کام کے کام کاج کے حوالے سے بتایا گیا ساتھ ہی فارم سے کس طرح روزگار کےوسائل پیدا ہوتے ہیں اس کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Jal Jeevan Mission ڈی سی بڈگام نے ضلع میں جل جیون مشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت فارم میں لیونڈر کا سیسزن عروج پر ہے اور فارم میں اس وقت لیونڈر کی کٹائی عروج پر ہے جبکہ ساتھ ہی اسے تیل بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ اور یہ دن کا سب سے بڑا سرکاری فارم ہے جو مرکزی سرکار کی زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jul 15, 2023, 7:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details