اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سرفراؤ میں اسپورٹس گراونڈ کا افتتاح کیا

New Play Ground At Surfraw ضلع گاندربل کے ترقیاتی کمشنرشیامبیر نے آج ایک اہم تقریب میں باغ سرفراؤ میں نو تعمیر شدہ کھیل میدان کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں سے جوڑا ہی ہمارا اولین مقصد ہے۔اسی بنیاد پر کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سرفراؤ میں اسپورٹس گراونڈ کا افتتاح کیا
ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سرفراؤ میں اسپورٹس گراونڈ کا افتتاح کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 8:19 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سرفراؤ میں اسپورٹس گراونڈ کا افتتاح کیا

گاندربل:ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کھیل میدان کو مقامی کمیونٹی کے نام وقف کیا۔ اور نوجوانوں کی مجموعی ترقی میں کھیلوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے مقامی نوجوانوں پر زور دیا کہ دونئی قائم کردہ سہولیت کو فعال طور پر استعمال کریں اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ کھیلوں کے ذریعہ سماجی مسائل بالخصوص منشیات کے استعمال کی لعنت میں روک لگائی جا سکتی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر شیامبیر نے پی آر آئیز کے ساتھ بات چیت میں ضلع کے کونے کونے کی ترقی میں ان کے اہم کردار اور تعاون کے لئے ان کی سراہنا کی۔ انہوں نے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل میں شامل تمام شراکت داروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کھیل میدان کے افتتاح سے نو جوانوں کو بے حد خوشی ہوئی ہے جنہوں نے کمیونٹی کے لئے تفریحی مقامات کو فروغ دینے کے عزم کے لئے گاندربل کی ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ یہ اقدام کھیلوں اور جسمانی تندرستی کو فروغ دینے اور گاندریل کے رہائشیوں میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے وسیع ترویژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

مقامی نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کی گئی تو کھیل کی دنیا میں ہم اپنی صلاحیت کا لوہا منوا سکتے ہیں۔کھیل سے سماج میں پھیلی برائیوں کو کچھ حد تک دور کی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details