اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bandipur Mission Youth Scheme: بانڈی پورا میں نوجوانوں کو مشن یوتھ سے جڑنے کی اپیل

بانڈی پورہ میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کے حوالے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر مشن یوتھ کے ساتھ خود کو رجسٹر کریں Bandipur Mission Youth Scheme۔

بانڈی پورا میں نوجوانوں کو مشن یوتھ سے جڑنے کی اپیل
بانڈی پورا میں نوجوانوں کو مشن یوتھ سے جڑنے کی اپیل

By

Published : Apr 14, 2022, 8:17 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع کے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر مشن یوتھ کے ساتھ خود کو رجسٹر کریں، تاکہ سبھی نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کیا جاسکے Mission Youth aims to empower the youth of Jammu and Kashmir۔

ڈاکٹر اویس نے کہا کہ مشن یوتھ کا مقصد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک متحرک ذریعہ فراہم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ سبھی کو خود مختار بنایا جاسکے Mission Youth aims to empower the youth of Jammu and Kashmir۔

ویڈیو


ڈاکٹر اویس نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشن یوتھ پانچ لاکھ بے روزگار نوجوانوں کا ڈیٹا بیس بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ ان کے ہنر، تعلیم اور قابلیت کی بنیاد پر ان کے لئے روزگار کا نقشہ مرتب کیا جا سکے۔ ڈی سی بانڈی پورہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اندر اپنی تفصیلات مشن یوتھ کی ویب سائٹ پر درج کریں تاکہ اس منصوبے پر جلد از جلد کارروائی کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

  • Pulwama Mission YouthScheme: ضلع پلوامہ میں مشن یوتھ کے نفاذ کے لیے جائزہ میٹنگ


ABOUT THE AUTHOR

...view details