اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Anantnag ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا - ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈی سی اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے اراددے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ زیر تعمیر منصوبوں کو سردی سے پہلے مکمل کرنے کی ہے۔

ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 5:22 PM IST

ڈی سی اننت ناگ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ڈی سی اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے اراددے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیر تعمیر منصوبوں کو سردی سے پہلے مکمل کرنے کی ہے۔

ڈی سی اننت ناگ سید فخرالدین حامد کا کہنا ہے کہ ضلع میں جل جیون مشن اور لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی مختلف اسکیموں کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ اننت ناگ کے مختلف علاقے میں قائم مختلف واٹر سپلائی اسکیموں کا جائزہ لینے کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع میں ان اسکیموں کی عمل آوری میں جل شکتی محکمے کی اچھی کارکردگی رہی ہے۔

انہوں نے پرکاش پورہ ارن جال, گنشبل پہلگام اور دیگر علاقوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی نئی وقف کرده اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان واٹر سپلائی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اننت ناگ ضلع کے عوام کو صاف شفاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Filmmakers Return to Kashmir کشمیر میں فلم سازوں کی آمد میں زبردست اضافہ

ان کا کہنا ہے کہ ضلع میں کچھ ایسی سکیمیں موجود ہے جن پر کام روکا پڑا ہوا ہے جن پر مقامی لوگوں نے اعتراضات کھڑے کئے ہوئے ہیں یا جن پر کورٹ کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کی وہ اپنے اعتراضات واپس لے لیں تاکہ سرکار ان پر دوبارہ سے کام شروع کریں اور عوام کو پانی کے مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details