'انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ہی ہم سب کی جیت ہے'
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بی جے پی کی سینیئر رہنما درخشاہ اندرابی نے خصوصی بات چیت کی۔
انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ہی ہم سب کی جیت ہے
جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد کئے گئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنے آنے سے یہ صاف طور عیاں ہوتا جارہا ہے کہ انتخابات میں ایک دوسرے کے مدمقابل بی جے پی اور گپکار اعلامیہ میں شامل پارٹیوں کے امیدوار ایک دوسرے سے کتنے ووٹوں سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
درخشاہ اندرابی نے بات چیت کے دوران کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پہلی بار منعقد کئے گئے ان ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعے گاؤں دیہات کے بنیادی مسائل بہتر طور حل ہو سکتے ہیں اور منتخب نمائندے اپنے علاقے کو از خود ترقی کی اور لے جا سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بی جے پی کی سینیئر رہنما نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں نے جس کھلے دل و دماغ سے بی جے پی کا ساتھ دیا، امید ہے کہ اس جوش وجذبے کے ساتھ ان کے حق میں بھی فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہر کسی شخص اور فرد کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے اور جو بھی کوئی رائے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے رکھی ہوگی وہ ہمیں منظور ہوگی۔