اردو

urdu

ETV Bharat / state

گولہ باری سے رہائشی مکان، سکول اور مدرسے کا نقصان

سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے چار رہائشی مکان سمیت ایک سرکاری ہائی سکول اور ایک مدرسے کو نقصان پہنچا ہے۔

گولہ باری سے رہائشی مکان، سکول اور مدرسے کا نقصان
گولہ باری سے رہائشی مکان، سکول اور مدرسے کا نقصان

By

Published : Sep 4, 2020, 4:50 AM IST

مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے گریز علاقے میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے چار رہائشی مکان گورمنٹ ہائی سکول اور ایک مدرسے کو نقصان پہنجا ہے۔

نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ڈی ایم ایس ڈی پی او تحصیلدار بی ڈی سی وغیرہ نے اس علاقہ کا دورہ کیا۔

مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے گریز علاقے میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے چار رہائشی مکان گورمنٹ ہائی سکول اور ایک مدرسے کو نقصان پہنجا ہے

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقے بگٹور میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی وجہ سےایک گورنمٹ سکول اور مدرسہ سمیت چھ ڈھانچوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے گزشتہ شام تربال کے علاقے میں بلا اشتعال گولہ باری کی، جس کے دوران کم از کم چار رہائشی مکانات، گورنمنٹ ہائی سکول اور ایک مدرسے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اس گولہ باری کی وجہ سے جہاں لوگوں میں خوف و دہشت پھیلی ہے، وہیں اس گولہ باری کے زد میں گورنمنٹ ہائی سکول تربال کو کافی نقصان پہچا ہیے۔

سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے چار رہائشی مکان سمیت ایک سرکاری ہائی سکول اور ایک مدرسے کو نقصان پہنچا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے گزشتہ شام ایل او سی کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور تربل کے علاقے میں دفاعی مقامات کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کے جوانوں اس گولہ باری کا سخت جواب دیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گولہ باری سے کچھ رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ گولہ باری کے دوران کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details