پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے سائیکلوتھون کا انعقاد کیا۔ سائیکلوتھون میں 25 کے قریب سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ سائیکلوتھون کو ہائر سیکنڈری سکول رہمو پرنسپل بشیر احمد نے محمکہ کھیل کود کے آفسر طارق احمد کی نگرانی میں روانہ کیا۔ یہ سائیکلوتھون ہائر سیکنڈری اسکول رہمو سے شروع کر رہمو کے مین چوک میں احتتمام پزیر ہوئے جس کے بعد بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقعے پر محمکہ کھیل کے آفسر طارق احمد نے نوجوانوں سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ کھیل کود کے منسلک ہوجائے اور دیگر سماجی برائیوں سے حود کو محفوظ رہے۔ اس دوران ہائر سیکنڈری سکول رہمو پرنسپل بشیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقتآزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں اس ضمن میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون شادی مرگ میں سائیکلوتھون کا انعقاد کیا جس میں اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔