اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی آر پی ایف مدد کے لیے پیش پیش

مسلسل لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں انتظامیہ عام لوگوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کر رہی ہے وہیں سی آر پی ایف بھی عام لوگوں کی مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔

سی آر پی ایف مدد  کرنے کے لیے پیش پیش
سی آر پی ایف مدد کرنے کے لیے پیش پیش

By

Published : Apr 13, 2020, 11:51 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دور دراز گاوں دودھ مرگ ترال میں سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کی طرف سے سینکڑوں افراد میں مفت راشن کٹس تقسیم کیے گئے اور مقامی آبادی کو کورونا وائرس کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔

سی آر پی ایف مدد کرنے کے لیے پیش پیش

مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کی اس کوشش کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں غریب کنبوں کی مالی حالت متاثر ہوئی ہے اور اس وقت سی آر پی ایف کی یہ مدد کئی کنبوں کے لیے ایک امید کی کرن بن گئی ہے۔

سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کے ایک آفیسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انھوں نے یہ ایک چھوٹی سی پہل کی ہے اور عوام کو اگر مزید مدد چاہیے تو ان کے لیے سی آر پی ایف ہمیشہ تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details