اردو

urdu

ETV Bharat / state

Crowd in JK Bank Mandi Branch جموں و کشمیر بینک منڈی برانچ میں لوگوں کا ہجوم - منڈی میں جموں کشمیر بینک کی برانچ کھولنے کا مطالبہ

پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں وکشمیر بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ منڈی برانچ میں جملہ 18 اسامیاں ہیں، جس میں صرف سات ملازمین ہی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عوام نے یہاں منڈی میں جموں و کشمیر بینک کی ایک مزید برانچ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں لوگوں کا ہجوم
جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں لوگوں کا ہجوم

By

Published : Mar 2, 2023, 4:08 PM IST

جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں لوگوں کا ہجوم

منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں و کشمیر بینک صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ یاد رہے بینک صارفین کے کھاتے ادھار "کے وائی سی"نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں۔ جس کے باعث بینک صارفین کی آئے روز لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ اس حوالے سے مقامی باشندوں اور سماجی کارکنان نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کے بنک کھاتے ہیں جن میں سے قریب بارہ ہزار لوگوں بینک کھاتے بند ہوچکے ہیں۔ جس کے سبب اولڈ ایج پینشن، ایم جی نریگا اور پی ایم کسان کے پیسے بینک کھاتے بند ہونے کی وجہ سے رکے پڑے ہیں۔

جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں لوگوں کا ہجوم

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں کل 18 اسامیاں ہیں، جن میں سے صرف سات ملازمین ہی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جب کہ 11 اسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں آئے روز لوگوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملتا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بینک صبح دس بجے کھلتا ہے لیکن لوگ صبح سات بجے سے ہی قطاروں کی شکل میں بینک کے سامنے لوگ کھڑے ہوجاتے ہیں اور بینک کھلنے کے اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب بینک کھلے اور لوگ اپنے اپنے بینک کھاتے کھلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب سرکار کے دعوے ہیں کہ ڈیجیٹل انڈیا بنایا جا رہا ہے لیکن اس ڈیجیٹل دور میں بھی لمبی لمبی قطاروں میں لگے ہوئے بزرگوں، خواتین، بیواؤں، معذوروں اور نوجوانوں کو پیسے نکلوانے یا بینک کھاتے کھلوانے کے لیے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بینک صارفین کی اس پریشانی اور مشکلات کو لیکر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جلد از جلد جموں و کشمیر بینک کی ایک برانچ کھولی جائے اور مزید " اے ٹی ایم" بھی کھولے جائیں اور خاص کر بنک پرانچ میں خالی اسامیوں کو بھی پُر کیا جائے تاکہ یہاں کے غریب غرباء لوگوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details