اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: دو گئوشالہ جل کر خاکستر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے شوز میں بعد دوپہر آگ کی واردات پیش آئی جس کی وجہ سے دو گئوشالہ جل کر خاکستر ہوگئے۔

کولگام میں آگ کی واردت میں دو گاؤ خانے تباہ
کولگام میں آگ کی واردت میں دو گاؤ خانے تباہ

By

Published : Jun 19, 2020, 9:13 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائن میں اچانک چنگاری نکل آئی جو گئوشالے میں لگ گئی۔

آگ منظور احمد لون کے گئوشالہ میں لگ گئی۔ اس دروان علاقے کے لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ سروس کو اطلاع دی۔

اگرچہ متعلقہ محکمہ نے بروقت کارروائی کی لیکن آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ اس نے ایک اور نزدیکی گئوشالہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلوں نے مبارک احمد کے گئوشالہ کو بھی تباہ کر دیا۔

وہیں محکمہ مال نے اس ضمن میں ایک رپورٹ درج کی۔ واضح رہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد لوگوں نے گئوشالہ میں موجود سارے مویشوں کو نکال لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details