اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں پانچ ریستوراں سر بمہر

سرینگر کے میئر جنید متو نے بدھ کے روز سرینگر کے پانچ ریستوراں کو سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کے الزام میں بند کر دیا ہے۔

سرینگر میں پانچ ریستوراں سر بمہر
سرینگر میں پانچ ریستوراں سر بمہر

By

Published : Mar 18, 2020, 7:34 PM IST

وادی کشمیر میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرینگر میں ہوٹلز، ریستوراں، کمیونٹی کچنز اور گھروں میں کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

جنید متو نے ٹویٹ میں لکھا کہ:' تمام ریستوراں اور فوڈ کورٹز کو بند دیکھنے کے لیے میں نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ شہر سرینگر کا دورہ کیا۔ اس دوران 5 ریستوراں بند کردیے گئے، چالان جاری کیے گئے اور سیکشن 188 کے تحت ایف آئی آر بھی درج کیے گئے۔'

سرینگر میں پانچ ریستوراں سر بمہر

گذشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں سرینگر کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے کہا تھا کہ ' ضلع سرینگر میں کوئی بھی ریستوراں، فوڈ کورٹ ، فوڈ جوائنٹس، کمیونٹی کچنز، کھانے کی ہوم ڈیلوری وغیرہ کام نہیں کریں گے۔'

واضح رہے کہ پیر کے روز انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے طور پر سرینگر میں تمام پارکس اور باغات بند کردیئے تھے

اس سے قبل انتظامیہ نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم بورڈ اور دیگر مسابقتی امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔ حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details