اردو

urdu

کورونا وائرس: گاندربل میں دفعہ 144 نافذ

کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ نے پیر کو جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔

By

Published : Mar 16, 2020, 11:52 PM IST

Published : Mar 16, 2020, 11:52 PM IST

کوروناوائرس: گاندربل میں دفعہ 144 نافذ
کوروناوائرس: گاندربل میں دفعہ 144 نافذ

ضلعی مجسٹریٹ شفقت اقبال نے کسی بھی عوامی جگہ پر چار یا چار سے زائد افردا کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ پابندی مارچ کے آخر تک برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ آج کے میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں دو افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت اور 176 افراد نے نگرانی کی مدت مکمل کی جبکہ مرکزی وزارت صحت نے جموں و کشمیر میں تیسرے کیس کی بھی تصدیق کی ہے۔

وہیں مرکزی وزارت صحت کے مطابق، اڈیسہ میں پہلا مثبت ٹیسٹ اور لداخ، جموں و کشمیر اور کیرالہ میں ایک نیا کیس رپورٹ کیا گیا جس کے سبب ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 114 ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details