جموں و کشمیر میں پیر کو تازہ ترین کووڈ 19 کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران 280 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا جبکہ نو مریضوں کا انتقال ہوگیا جس سے اموات کی مجموعی تعداد 1755 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تازہ اموات میں جموں ڈویژن سے پانچ اور کشمیر ڈویژن سے چار شامل ہیں۔
تازہ اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1755 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے 1130 اور جموں سے 625 شامل ہیں۔
جموں و کشمیر: کورونا کے نئے کیسز میں کمی سرینگر میں اب تک 427، بارہمولہ 165، بڈگام 103، پلوامہ 86، کپواڑہ 85، اننت ناگ 80، کولگام 52، بانڈی پورہ 55، شوپیاں 37، اور گاندربل میں 40 کی اموات ہوئیں۔
جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 318، راجوری 50، ڈوڈہ 57، کٹھوعہ 42، سامبا 33، ادھم پور 52، پونچھ 22، رامبن 20، کشتواڑ 21، اور ریاسی میں 10 اموات ہوئی ہیں۔
جموں و کشمیر: کورونا کے نئے کیسز میں کمی پیر کے روز جموں و کشمیر میں 280 نئے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوئے جن میں جموں سے 166 اور کشمیر ڈویژن سے 114 شامل ہیں اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 113،568 ہوگئی ہے۔
پیر کو صحتیاب ہونے والے افراد میں کشمیر سے 221 اور جموں سے 165 شامل ہیں۔