اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19 سے مزید دو اموات، کل تعداد 157 - جموں و کشمیر میں کورونا وائرس

دونوں مریضوں کی موت سرینگر میں واقع سی ڈی اسپتال میں ہوئی ہے۔

کووڈ 19 سے مزید دو اموات، کل تعداد 157
کووڈ 19 سے مزید دو اموات، کل تعداد 157

By

Published : Jul 10, 2020, 11:19 AM IST

Updated : Jul 10, 2020, 11:24 AM IST

جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے 157 اموات ہو چکی ہے جن میں وادی کشمیر سے 142 اور جموں سے 15 افراد اس وبا سے فوت ہوچکے ہے-

اننت ناگ اور سرینگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے کووڈ-19 کے دو مریضوں کا سی ڈی اسپتال میں انتقال ہوگیا جس سے جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد 157 ہوگئی۔

حکام کے مطابق جنوبی کشمیر کے کوکرنگ علاقے کے 80 سالہ بزرگ شخص کی گذشتہ رات کورونا سے موت ہوگئی جبکہ وسطی کشمیر کے حبہ کدال کے 82 سالہ بزرگ شخص کا آج علی الصبح انتقال ہوگیا۔ دونوں مریضوں کی موت کورونا سے ہوئی ہے۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کے 240 نئے کیسز کی تصدیق

سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ کوکرناگ علاقے سے تعلق رکھنے والے مریض کو 4 جولائی کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اسے نمونیا ہوا تھا۔ وہ گذشتہ رات فوت ہوگیا۔

حبہ کدال کے مریض کے بارے میں ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ انہیں 7 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

اننت ناگ میں کووڈ19 کی وجہ سے ہوئی اموات بڑھ کر 13 تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد 162 ہے جبکہ اس کیس کو ملا کر مرنے والوں کی کل تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ 157 فوت شدہ افراد میں 142 وادی کشمیر سے تعلق رکھتے تھے جبکہ 15 اموات جموں صوبے سے ہوئی ہے۔

Last Updated : Jul 10, 2020, 11:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details