وادی کشمیر میں جمعرات کو مہلک کورونا وائرس سے مزید دو مریض فوت ہوگئے ہیں، جس سے مرنے والوں کی کل تعدا 151 پہچ گئی ہے
آج صبح سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اور سی ڈی ہسپتالوں میں ان دونوں خواتین کا انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق فوت شدہ مریضوں میں سرینگر کے نٹی پورہ علاقے کی رہنے والی 80 برس کی خاتون ہیں جبکہ دوسری 60 سالہ خاتون بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے کی رہنے والی تھیں-